100%(4)Il 100% ha trovato utile questo documento (4 voti)
1K visualizzazioni48 pagine
کتب منجانب خانودہ حضرت مولانا غلام رسول مہر
لاہور میں مقیم فرزند مولانا غلام رسول مہر جناب امجد علوی صاحب، راقم الحروف سے قریب ایک ماہ قبل رابطے میں آئے تھے۔ راقم کے شامل کردہ کتابوں کے تعارف پڑھ کر ان کو خیال آیا کہ کیونکہ خاکسار کو اپنے والد گرامی کی تحریر کردہ چند کتابوں سے نوازا جائے۔ نیکی اور پوچھ پوچھ، عرض کیا بسر و چشم ۔ ۔ ۔ سو ایک گزشتہ کل ڈاک کا ہرکارہ ایک بھاری بھرکم تھیلا سنبھالے ہانپتا کاپنتا پہنچا۔ تین کتابوں کی تفصیل یہ ہے:
اقبالیات
مولانا غلام رسول مہر
ناشر: مہر سنز، لاہور
سن اشاعت: 1988
مولانا ابو الکلام آزاد-ایک نادر روزگار شخصیت
مولانا غلام رسول مہر
ناشر: مہر سنز، لاہور
سن اشاعت: 1994
انہی سے رنگ گلستاں
مولانا غلام رسول مہر
لاہور سے شائع ہوئی
چوتھی کتاب پر نظر پڑی تو دل باغ باغ ہوا اور ہرکارے کے ہانپنے کی وجہ بھی سمجھ میں آئی۔ یہ لاہور سے شائع ہوئی 956 صفحات پر مشتمل حزیں کاشمیری کے لکھے خاکوں کی وہ ضخیم کتاب ہے جو ڈھونڈے سے نہیں ملتی
:
کہاں گئے وہ لوگ
منسلک کردہ پی ڈی ایف فائل میں ابتدائی تین کتابوں کا تعارف معہ فہرست مضامین شامل ہے جبکہ "کہاں گئے وہ لوگ" کا سرورق، پیش لفظ، روداد انتساب اول، گرد پوش پر موجود مصنف کا تعارف، ان کی تصویر اور ان کی لکھی دیگر کتب کی تفصیل اور "کہاں گئے وہ لوگ" میں موجود خاکوں کی فہرست شامل کی گئی ہے۔ کتاب سے شاگرد حضرت نوح ناروی، "زیبا ناروی" کا خاکہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ حزیں کاشمیری کے بارے میں اب سے کچھ دیر قبل امجد صاحب نے راقم کے سوال کے جواب میں آگاہ کیا کہ دو تین برس قبل لاہور میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔
"کہاں گئے وہ لوگ" کی فہرست دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسی کیسی نادر روزگار شخصیات پر حزین کاشمیری مرحوم نے قلم اٹھایا ہے۔
"کہاں گئے وہ لوگ" میں "قید یاغستان" کے مصنف شیخ محمد اکرم کا ایک طویل اور دلچسپ خاکہ بھی موجود ہے جسے عنقریب پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کچھ عرہ قبل راقم نے پرانی کتابوں کے ایک احوال میں "قید یاغستان" کا تعارف پیش کیا تھا۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ 1910 میں شائع ہوئی تھی اور 2009 میں لاہور سے اس کا آٹھواں ایڈیشن شائع کیا گیا ہے۔
راشد اشرف
کراچی سے

Copyright:
Attribution Non-Commercial (BY-NC)
Formati disponibili
Scarica in formato PDF, TXT o leggi online su Scribd